| لاکھوں لوگوں کی محنت کا یکتہ ثمر ہے مرا پاکستان |
| افزائش ہوئی جس کی لہو سے ایسا شجر ہے مرا پاکستان |
| آئے دشمن تیرے سبھی سپنے مٹی میں مل جائیں گے |
| یہ رہے گا رہتی دنیا تک ایسا امر ہے مرا پاکستان |
| چاند ستارے تو ہیں ہر سوں لیکن ان میں خوبرو کوں ہے |
| سورج ہے جس پر نازاں اک ایسا قمر ہے مرا پاکستان |
| مت کر اس کی سرحد کا تعین ان عارضی لکیروں سے |
| جس جگہ بھی ہے کوئی مسلماں ادھر ہے میرا پاکستان |
| ہیں یکجا اس نقطہ پر توحید کے سبھی ماننے والے |
| آج بھی مسلم دنیا کی ایٹمی کمر ہے مرا پاکستان |
| لاتعداد جگر گوشوں نے ہیں سر کٹائے اسکی خاطر |
| ماؤں بیٹیوں کی ہی دعاؤں کا یہ اثر ہے مرا پاکستان |
| پھر عطا ہوتی چلی گئی اس پر رب کی ہر طرح سے یکساں |
| میدانوں ،کوہساروں کا اک سوھنا نگر ہے مرا پاکستان |
| پوچھتے ہو نہ کہ آخر کیا ہے وطن یہ امین بارقِ کےلیے |
| میرا شجرہ نسب، نَصْبُ الْعَین میرا فخر ہے مرا پاکستان |
معلومات