محبت کے سفر میں آپ میرا ساتھ دیں گے کیا |
رزیلوں کے نگر میں آپ میرا ساتھ دیں گے کیا |
جو موسم ہو بہاروں کا پرندے لوٹ آتے ہیں |
خزاؤں کے خطر میں آپ میرا ساتھ دیں گے کیا |
کوئی جگنو کوئی تارا نا کوئی چاند سا درشن |
محبت کے بھنور میں آپ میرا ساتھ دیں گے کیا |
ترے پاؤں کا کانٹا نا اگر مجھ سے نکل پایا |
تڑپنے کے دہر میں آپ میرا ساتھ دیں گے کیا |
محبت کی عطاؤں میں جو میں کمزور پڑ جاؤں |
جفاؤں کی ڈگر میں آپ میرا ساتھ دیں گے کیا |
جو لمحہ آگیا ایسا کہ مجھ کو جان جائیں آپ |
جدائی کے شجر میں آپ میرا ساتھ دیں گے کیا |
معلومات