مجھ پہ میرے نبی کی نگا ہو گئی
رحمتے کبریا بے بہا ہو گئی
آج پھر نعت احمد عطا ہو گئی
دور مجھ سے مری ہر بلا ہو گئی
زندگی ہے وہ ہی زندگی دوستو
جو رسولِ خدا پر فدا ہو گئی
رب سے مانگا نبی کے وسیلے سے جب
کرم اتنا ہوا انتہا ہوگئی
مر ض میں جب بو صیری ہوئے مبتلا
نعت لکھنے سے واللہ شفا ہوگئی
تجھ پہ عتیق ہے مصطفیٰ کا کرم
تجھ سے جو مدحتے مصطفیٰ ہوگئی

0
82