| آرائشِ مکاں میں مکیں کو بھی دیکھنا |
| کعبے کو دیکھتے ہو جبیں کو بھی دیکھنا |
| رو بہ زوال ہیں سبھی یہ عظمتیں یہ شان |
| جو آسماں کو دیکھو زمیں کو بھی دیکھنا |
| گرچہ مسرتوں کے ہیں سامان ہر طرف |
| اطراف میں تو قلبِ حزیں کو بھی دیکھنا |
| رہتے مگن ہو خود پہ جو تم التفات میں |
| اندر مقیم گوشہ نشیں کو بھی دیکھنا |
معلومات