| جب تصور ترا آتا ہے چلا جاتا ہے |
| نیند شب بھر کی اڑاتا ہےچلاجاتا ہے |
| خیر اندیشی کی تعریف کروں کیا اس کی |
| دل کی ہر بات بتاتا ہے چلا جاتا ہے |
| جب بھی ملتا ہے وہ کرتا ہے نوازش مجھ پر |
| میرا ہر عیب دکھاتا ہے چلا جاتا ہے |
| یوں تو وہ میرے سدا رہتا ہےآگے پیچھے |
| جب کوئی سامنے آتاہے، چلا جاتاہے |
| اسکی مکاری کی دنیا ہوئ قائل کشفی |
| ہاتھ میں چاند دکھاتا ہےچلاجاتا ہے |
معلومات