خدا نے بلایا جو مہماں ہے دیکھیں
کھڑا عرشِ اعظم پہ سلطاں ہے دیکھیں
ہیں نور و بشر کے مٹے سارے جگڑے
یہ نوری سے افضل جو انساں ہے دیکھیں
چلے لا مکاں میں پیمبر ہمارے
جو شاہینِ سدرہ پہ حیراں ہے دیکھیں
ہے الطافِ الفت سے بے بہرہ دانش
خرد اُن جہانوں میں ناداں ہے دیکھیں
سنیں لا مکاں ہے پہنچ میں نبی کی
ملا اُن کو اعلیٰ جو استھاں ہے دیکھیں
سرِ اوج سے وہ پلٹ کر ہیں آئے
وہ قادر جو آقا پہ نازاں ہے دیکھیں
نہ بھولے مجھے وہ مقامِ عُلیٰ پر
ملا بخششوں کا جو ساماں ہے دیکھیں
کرے آل کامل عقیدت کے بندھن
یہ عترت سے حُب شرطِ ایماں ہے دیکھیں
اے محمود درجے نبی کے ہیں اعلیٰ
خلق نورِ یزداں پہ قرباں ہے دیکھیں

0
3