| گنگناتے ہوئے گزرتی ہے |
| دل کو بھاتے ہوئے گزرتی ہے |
| کون ہیں وہ کہ زندگی جن کی |
| مسکراتے ہوئے گزرتی ہے |
| اس سے ملتا ہوں تو کوئی ساعت |
| جھلملاتے ہوئے گزرتی ہے |
| آپ وہ خوش نصیب ہیں جن کی |
| پھول کھاتے ہوئے گزرتی ہے |
| یاد ہے اور دل محلے سے |
| بڑبڑاتے ہوئے گزرتی ہے |
| ایک شاعر کی اک حسیں چھت پر |
| چاند لاتے ہوئے گزرتی ہے |
| ہم فقیروں کی تیری بستی میں |
| آتے جاتے ہوئے گزرتی ہے |
معلومات