تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
عروض
بلاگ
4 اگست 2025
شعر
محمد اویس قرنی
@MOwais94
جو لوگ ابوجہل کے پہرے میں کھڑے ہیں
جو لوگ ابوجہل کے پہرے میں کھڑے ہیں
وہ دیکھو جہنم کے کٹہرے میں کھڑے ہیں
0
5
26
4 اگست 2025
#1
Arshad H Rashid
@Arshad1
قرنی صاحب - یہ ابو جہل کا پہرہ کیا ہوتا ہے؟
جو لوگ ابوجہل کے پہرے میں کھڑے ہیں
- کیا وہ لوگ جو ابو جہل کا پہرہ دے رہے ہیں کہ وہ بھاگ نہ جائے - تو یہ تو نیک لوگ ہوں گے ؟
- یا پھر وہ جن کا پہرہ ابو جہل دے رہا ہے تو یہ بھی اچھے لوگ ہی ہوں گے
وہ دیکھو جہنم کے کٹہرے میں کھڑے ہیں
--- تو ایسے لوگ جہنم کے کٹہڑے میں کیوں کھڑے ہیں؟
زرا بات سمجھا دیجیے -
0
5 اگست 2025
#2
محمد اویس قرنی
@MOwais94
جو لوگ ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں پہرہ یعنی اس کے حکم کے مطابق بل رہے ہیں تو وہ ذلالت کے دہانے پر کھڑے نظر آ رہے ہیں
0
5 اگست 2025
#3
Arshad H Rashid
@Arshad1
جناب لفظ پہرے کا مطلب "کسی کے حکم پر چلنا " اردد کی کسی لغات میں نہیں ہے -
پہرے میں کھڑا ہونے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہوتا جو آپ نے لیا ہے
کسی بھی لفظ یا اصطلاح کے معروف اور مروج معنی ہوتے ہیں ان سے ہٹ کر آپ خود سے کوئی مطلب نہیں بنا سکتے - ورنہ یہی ہوگا جو آپ کے شعر میں ہوا ہے -
آپ کے شعر کے مطابق سب ہی نیک لوگ جہنم میں جائیں گے - کیونکہ پڑھنے والوں کو یہ نہیں پتا کہ پہرے کا مطلب آپ نے اپنی دانست میں کچھ اور لیا ہے -
0
5 اگست 2025
#4
محمد اویس قرنی
@MOwais94
جناب جو آپ کا پہرہ دے رہا ہوتا ہے وہ آپ کا حکم مان رہا ہوتا ہے اور آپ کی حفاظت کر رہا ہوتا ہے
میرا مطلب یہ کہ آپ کی حفاظت کرتا ہے تو اس زمرے میں وہ آپ کا ساتھ دے رہا ہوتا ہے
تو یہی معنی اگر شعر میں لگائیں کہ جو لوگ بھی ظالم کا پہرہ دے کر اس کا ساتھ نبھاتے ہیں وہ جہنم و ذلالت کے دہانے پر ہیں
معذرت کے ساتھ پہلے مختصر کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے الفاظ گول مٹول ہوئے
0
5 اگست 2025
#5
Arshad H Rashid
@Arshad1
آپ چاہیں تو آپ کی مرضی ہے مگر پہرہ دینے کا مطلب حکم ماننا یا ساتھ دینا ہر گز نہیں ہوتا -
پہرہ دینا کا لغوی معنی ہے - کسی چیز کی حفاظت کرنا - نگرانی کرنا - حراست میں رکھنا وغیرہ
جب کوئی چور پکڑا جاتا ہے تو اس کو قید کرکے سپاہی اسکا پہرہ دیتے ہیں تو کیا وہ چور کا حکم مان رہے ہوتے ہیں یا مدد کر رہے ہوتے ہیں؟
پولیس جو جیل کے باہر پہرہ دیتی ہے تو کیا وہ اندر کے ملزمان کا ساتھ دے رہی ہوتی ہے ؟ کیا ان کا حکم مان رہی ہوتی ہے - وہ تو دراصل حکومت کا ساتھ دے رہی ہتی ہے -
پہرہ دینے کا کوئی دور از کار مطلب بھی وہ نہیں ہے جو آپ نے لیا ہے -
آپ اصل میں کہنا چاہ رہے ہیں
جو لوگ ابوجہل کی حمایت میں کھڑے ہیں
حمایت کو پہرے سے بدل دیں گے تو مطلب ہی الٹا ہو جائے گا
آگے جو آپ کی مرضی -
1
معلومات
معلومات