| محفلِ رنگ مدحت سجائیں گے آج |
| سوے خضرا سماعت لے جائیں گے آج |
| رات بھر ان کی مدحت سجائیں گے آج |
| اپنی سوئی یہ قسمت جگائیں گے آج |
| دل نشیں اپنی شب کو بنائیں گے آج |
| گھر میں شمعِ محبت جلائیں گے آج |
| محفلِ نعت میں بیٹھیے با ادب |
| قبر کی اچھی دولت کمائیں گے آج |
| اے صبا مجھ کو لے چل دیارِ حضور |
| ان کے روضے پہ مدحت سنائیں گے آج |
| زندگی جانے کیا کیا کرا ہے چکی |
| دل کو ان سے محبت کرائیں گے آج |
| حشر کی اس مسرت کی کیا بات ہو |
| ہاتھ سے جام الفت پلائیں گے آج |
| گلؔ جو پوچھے لحد میں نبی کے لیئے |
| مصطفیٰ جان رحمت سنائیں گے آج |
معلومات