| غازی کا یہ پرچم ہی شفاعت کا علم ہے |
| وحدت کی نشانی ہے ہدایت کا علم ہے |
| اس نور کے پرچم کو سرور نے اٹھایا |
| یہ ذاتِ خداوند کی عظمت کا علم ہے |
| زینب کی گواہی نے اسے اور سجایا |
| یہ ضامنِ پردہ ہے طہارت کا علم ہے |
| سرکارِ مدینہ نے خود اس کو دیا بوسہ |
| یہ کعبہ وفاؤں کا شجاعت کا علم ہے |
| اس علم کے سائے میں نبیوں کی صفیں ہیں |
| غازی کا یہ پرچم ہی رسالت کا علم ہے |
| یہ یاد دلاتا ہے کربل کی شہادت |
| شبیر کی جاں اس میں امامت کا علم ہے |
| اس رایتِ نوری کی تعظیم ہے واجب |
| شفقت یہ حقیقت میں تو وحدت کا علم ہے |
معلومات