کام پہ بس تم کام کرو
وقفے میں آرام کرو
محنت کرکے دنیا میں
روشن اپنا نام کرو
اپنے گزارے کی خاطر
جمع ضروری دام کرو
وقت پہ واپس لوٹو تم
اپنے گھر میں شام کرو
خیر کی سب کو حاجت ہے
اچھی باتیں عام کرو

20