| نعت شریف |
| ہے تیری محبت کا عالم ہی ایسا |
| کہ ہر ایک عالم تِرا ہو گیا ہے |
| محمد ہی ایسی ہے ذاتِ مقدس |
| کہ بندہ حبیبِ خدا ہو گیا ہے |
| مریض آگیا جو دیارِ نبی میں |
| خدا کی قسم وہ بھلا ہو گیا ہے |
| اہانت نبیؐ کی ہوئی جس سے واللہ |
| وہ دینِ خدا سے جدا ہو گیا ہے |
| کسی نے جو کی ہے محبت نبی سے |
| وہ بندہ عزیزِ خدا ہو گیا ہے |
| لکھا تم نے جو بھی ہے نعتِ نبی میں |
| نہ سمجھو اسے حق ادا ہو گیا ہے |
| ھے طارق تجھے جو محبت نبی سے |
| تمہیں نعت لکھنا عطا ہوگیا ہے |
| طارق نوادوی |
معلومات