بُرا ہوں کہ اچھا ہوں
یہ رب جانے میں کیا ہوں
یوں مت کاٹ دل میرا
ابھی کچھ میں زندہ ہوں
دو بُوندیں بھی کیسے دوں
میں خود تِشنہ دریا ہوں
محبت کی منڈی میں
میں ٹکڑوں میں بِکتا ہوں
کِدھر جائے عاجِز دل
میں بھٹکا پرندہ ہوں

0
8