مدینے کی عظمت سدا خاص ہے
جہاں سے یہ آتی ہوا خاص ہے
دہر پر جو چھایا ابر ہے یہ سن
یہ کرتا نبی کی ثنا خاص ہے
اگر سمجھیں اس کی سبق چال کو
یہ جانیں گے اس کی ادا خاص ہے
عجب دان بانٹے جدھر جائے یہ
چھپی اس میں بخشش عطا خاص ہے
سکونِ دروں سب اسی سے ملے
قبول اس میں ہوتی دعا خاص ہے
اسی سے چھٹے سب اندھیرے جو تھے
چلے جب یہ دیتی ضیا خاص ہے
اے محمود فاراں بڑا ہے حسیں
ملی اس کو دل میں جگہ خاص ہے

0
5