تیرے ہی نام کی سارے چاہیں برکت اللہ |
محتاج بن کے مانگیں تیری ہی رحمت اللہ |
ہے لائق پرستش، ہے لائق اطاعت |
ہم ایسی ذات کی کرتے ہیں عبادت اللہ |
اول بھی تو ہے آخر بھی تو، ترا نہ ثانی |
ہے بے مثال عالم میں تیری وحدت اللہ |
شمس و قمر، کواکب، ارض و سما یہ سب کچھ |
ہر چیز میں جھلکتی ہے تیری قدرت اللہ |
ساری بزرگی ہے تیری ذات کو سزاوار |
ہے احترام کے قابل تیری جلالت اللہ |
جو نیکی یا بدی ہوتی رونما یہاں ہے |
اس میں ہے کارفرما تیری مشیت اللہ |
پروردگار عالم ناصؔر پہ ہو عنایت |
تا زیست چاہتا ہے تیری کفالت اللہ |
معلومات