| جَہاں میں آپ ﷺ آئے تو زَمانہ مُعْتَبَر ٹھہرا |
| دِلوں پر آپ ﷺ کی سِیرَت کا گَہرا اَک اَثَر ٹھہرا |
| یَتِیموں، بے سَہاروں کا سہارا آپ ہیں بے شک |
| تُمھارا آسْتَاں وَاللّٰہ، آغوشِ پِدَر ٹھہرا |
| غُلاموں کو بھی دی عِزَّت، غَرِیبوں کو مِلی رَاحَت |
| مِرے مَحْبُوب ﷺ کا کِرْدار تَعْمِیرِ بَشَر ٹھہرا |
| عَدَاوَت کو مَحَبَّت سے مِٹایا آپ ﷺ نے آ کر |
| جَہاں میں آپ ﷺ کا خُلْقِ مُقَدَّس اَک سِحْر ٹھہرا |
| شَبِ تارِیک میں دُنیا بَھٹکتی تھی اَندھیروں میں |
| تُمھارا ﷺ چِہْرۂ اَنْوَر ہِدَایَت کا قَمَر ٹھہرا |
| تُجھے عَتِیقؔ خَالِق نے وہ سَرْمَایَہ دِیا بے شَک |
| حَبِیبِ کِبْرِیَا کی نَعْت ہی تیرا ثَمَر ٹھہرا |
معلومات