ہوا فضل ہم پر یہ رب العلیٰ کا
بنایا ہمیں امتی مصطفی کا
مرا یہ ہے ایماں کہ ایماں کی جاں ہے
ذکر پیارے آقا حبیبِ خدا کا
ترے پا بنے تاج عرشِ معلی
عجب رتبہ دیکھا ترے نقش پا کا
سوالی کبھی در سے خالی نہ آیا
جمایا ہے سکہ تمہاری عطا کا
نہ دیکھا سخی تیرے جیسا کہیں بھی
تجھی سے ملا راستہ اک خدا کا
مٹے دیکھے عاشق تری ہر ادا پر
سدا حق ادا کرتے ہیں وہ وفا کا
عتیق اب نہیں کوئی حاجت کسی سے
بڑا مان رکھتے ہیں وہ اس گدا کا

0
124