| میں تو نبیؐ کا ادنیٰ سا غلام ہوں |
| قبول کر مجھے خدا، غلام ہوں |
| حضورؐ کے طفیل میں پہنچ سکوں |
| مدینہ دل میں ہے بسا، غلام ہوں |
| بلالؓ کی اذانیں گونجی تھیں جہاں |
| ملے سکوں اُسی فضا، غلام ہوں |
| پڑوسی صفہ کے بزرگ آپؐ کے |
| غریبوں کے تھے رہنما، غلام ہوں |
| علم بلند دیں کا کیسے ہو چلا |
| سبق احد ہی کا رہا، غلام ہوں |
| حقوق نے بھی فرق کو مٹا دیا |
| نہ چھوٹا کوئی نا بڑا، غلام ہوں |
| درود پڑھ سکوں ناصؔر میں آپؐ پر |
| سلام لاکھوں ہوں عطا، غلام ہوں |
معلومات