| منقول ہے نہیں ہے کوئی بے حسی کی حد |
| حد ہے تو حال شخصے در آنچه می رسد |
| دس ووٹ کر کے ڈپٹی سپیکر نے مسترد |
| چھ لاکھ ووٹروں کا کیا اعتبار رد |
| بد نیتی پہ مبنی ہے یہ احمقانہ فعل |
| وہ سوچتا ہے اس کا کہا ہو گا مستند |
| اک فیصلے کا پیش حوالہ کیا غلط |
| آئینِ مملکت سے ہے یکسر ہی نابلد |
| رولنگ ہو اگر جو عدالت سے مسترد |
| کیا جائے اِس کو آرٹیکل چھ میں نام زد |
معلومات