مردِ جَری، ابو الاحرار ابنِ کرارؑ
بَر حق مجاہدوں کے سردار ابنِ کرارؑ
جس سمت یہ ہوے ہیں اس سمت حق ہوا ہے
سارے جہاں میں حق کا معیار ابنِ کرارؑ
حسنینؑ کی محبت کا ہیں صِلہ محمدؐ
ایمانِ کُل ہیں ابنِ کرار ابنِ کرارؑ
حضرت حسن ہوں یا ہوں حضرت حُسین شاہدؔ
ظلمت کی توڑتے ہیں تلوار ابنِ کرارؑ

163