کرم کی عطا ہو عطائے رسول
عطائے خدا ہو عطائے رسول
تمہیں سلطنت ہند کی رب نے دی
ہمیں کچھ عطا ہو عطائے رسول
غریبوں پہ اپنی کرم کیجیے تو
غریبِ نواں ہو عطائے رسول
کہ کشتئ دینِ محمد کے شاہ
تمہیں ناخدا ہو عطائے رسول
جو چھوٹے سے کوجے میں دریا سماۓ
تم اک معجزہ ہو عطائے رسول

11