*غزل*
بات کوئی نہ تھی خلاصہ تھا
اک ستارے پہ اک خرابہ تھا
اک ہوا کے سپرد کر بیٹھے
راستے میں پڑا لفافہ تھا
جتنے ہندسے تھے خرچ کر ڈالے
ہر خسارے میں اک اضافہ تھا
ہجرمیں کھل گئے سبھی ابواب
وصل میں ایک ہی حوالہ تھا
کوئی آیا نہ کل عیادت کو
آج بیمار کو افاقہ تھا
قہقہے دیر تک تھے زخموں کے
درد کا آخری تماشہ تھا
ہم نے خود کو لٹا دیا شیؔدا
اور تو کچھ نہیں اثاثہ تھا
*علی شیؔدا*

0
97