ہم جو مل کے بیٹھے ہیں
کچھ تو مشترک ہو گا
روشنی بکھرنے کا
انتظار ہی ہو گا
انتظار کرنا بھی
ٹھیک بات کرنا بھی
سہل تو نہیں ہے اب
جاہلوں سے لڑنا بھی
کس طرف تھے کتنے ہم
بے نقاب ہو گا تب
حشر جب بپا ہو گا
سب حساب ہو گا تب

0
87