محبوب ہیں خدا کے سرکارؐ، مَدنی آقاؐ
سب نبیوں کے ہیں ٹہرے سردارؐ، مَدنی آقاؐ
معراج سے نمازوں کا تحفہ آپؐ لائیں
ہوئے امام کے بھی حقدار، مَدنی آقاؐ
پہچان و معرفت حق جل اعلٰی کی ہوئی ہے
عرفہ و بلند جن کی افکار، مَدنی آقاؐ
گمراہی سے نکل کر ملتی گئی ہدایت
تبلیغ میں ہوئے تھے سرشار، مَدنی آقاؐ
اصحابؓ نے جہاں میں لہرایا پرچمِ دیں
ارشاد کی تھی گویا تعبیر، مَدنی آقاؐ
طائف کی گھاٹی میں جھیلا سنگباری کو بھی
پر ظرف و صبر کے تھے شہکار، مَدنی آقاؐ
انصاف و امن ناصؔر قائم ہوا تھا ہر سو
مظلوموں کی بھی سنتے تکرار، مَدنی آقاؐ

0
60