پڑھتے ہیں سب درود و سلام
ورد ہے سب کا یہ صبح و شام
بھیجتے ہیں نبیﷺ پر درود
اللہ بھی اور فرشتے تمام
مومنوں تم بھی بھیجو سلام
سب کی جانب ہے رب کا پیام
فرض ہے سب پہ پڑھنا سلام
شوق سے سب کرو اہتمام
پڑھتے ہیں سب عقیدت سے نعت
اللہ کو پیارا ہے یہ کلام
عاشقانِ نبی ﷺ کا ہے ورد
آقاﷺ پر ہوں کڑورو سلام
لب پہ ہے سب کے آقاﷺ کا نام
اس سے اعلی نہیں کوئی کام
سبز گنبد کی چھاؤں میں ہے
سب سے اعلی ادب کا مقام
پڑھتے ہیں جب بھی مل کے سلام
کرتے ہیں سب مسلماں قیام

0