| وہ جانِؐ جہاں کا مَکاں، اللہ اللہ |
| ملی مُجھ کو جس میں اَماں، اللہ اللہ |
| اُنہی پر ہے قُرباں مِری نقدِ جاں بھی |
| ہے قُربان جن پر جَہاں، اللہ اللہ |
| مِرے دل کا کعبہ ہے منبر نبیؐ کا |
| ہے محراب نُوری کَماں، اللہ اللہ |
| وہاں موجزن ہیں خُدائی کے جلوے |
| وہ موجِ خُدا کا سَماں، اللہ اللہ |
| صَدائیں دَرودُوں کی آتی ہیں ایسے |
| ہو جیسے بِلالی اَذاں، اللہ اللہ |
| خُدا بھی ہے محوِ جمالِ محمدؐ |
| یہ ہوتا ہے مُجھ کو گُماں، اللہ اللہ |
| یہ نامِ محمدؐ نہیں اِسمِ عامی |
| تجلّی کا ہے یہ نِشاں، اللہ اللہ |
| کلامِ خُدا ہے قصیدہ نبیؐ کا |
| ثنائے محمدؐ، زُباِں اللہ اللہ |
| اَحد کی حقیقت کا مظہر ہیں اَحمدؐ |
| عَیاں ہیں محمدؐ، نِہاں اللہ اللہ |
| مُحبت ہے اُنؐ کی، خُدا کی مُحبت |
| ہیں اُلفت کی رُوحِ رَواں، اللہ اللہ |
| ہے نَفْسِ محمدؐ "عَرَفْ" کے بیاں میں |
| کَہاں میرا مَن اور کَہاں، اللہ اللہ |
معلومات