(ڈاکٹر سید سجاد صاحب کی وطن واپسی کی الوداعی تقریب پر کچھ اشعار) |
الوداع اے سفیرِسخن الوداع |
اے مرے گوہرِ علم و فن الوداع |
آ گئی جب یہ رخصت کی شام آگئی |
کہہ گئی روشنی کی کرن الوداع |
اس جدائی پہ غمگین احباب ہیں |
اے رفیقِ سخن اے سجن الوداع |
ارضِ پردیس سے ہوگی اب رخصتی |
سونا ہوگا یہاں کا چمن الوداع |
بزمِ یارا ں کی رونق تھی سجاد سے |
یارو اب رونقِ انجمن الوداع |
معلومات