یا رسول اللہ" ہر دم پکارا کیجیے |
لمحہ لمحہ یادِ شہ میں گزارا کیجیے |
وقتِ مشکل مفلسو! یاد ان کو کر لیا |
دست گیری مصطفی کا نظارہ کیجئے |
وہ امام الانبیا ہیں وہ محبوبِ خدا |
اپنے جان و دل فقط ان پہ وارا کیجیے |
یارسول اللہَ کےنعرے سے جو جائیں بھڑک |
ایسے لوگوں سے ہمیشہ کنارہ کیجئے |
ختم ہوں میرے نبی منکروں کے وسوسے |
چاند کو آقا دُبارہ اشارا کیجیے |
لمحہ لمحہ رہتا ہوں میں برائی میں مگن |
خود بھلائی پر نبی جی ابھارا کیجیے |
دو جہاں کو دیتے ہیں آپ صدقہ آل کا |
آپ مفلس کو عطا شہ خدارا کیجیے |
اک اشارے سے بدل دیتے آقا قسمتیں |
سمتِ عاجز یا نبی اک اشارا کیجئے |
لڑکھڑائیں حشر میں پاؤں عاجز کے اگر |
تو عطا اس کو وہاں پر سہارا کیجیے |
معلومات