اُس کی بَل کھاتی کمر، زلفِ مُعنبر، رُخِ ماہ
ہر شے ہی حد سے سوا خوب ہے، سبحن اللہ
چُلْبُلاہَٹ ہو غضب ہو کہ ہو کوئی صورت
اُس کی ہر ایک ادا خوب ہے، سبحن اللہ
بعد از قتلِ جہاں جو مجھے مارا، تو کہا
بندہ یہ قتل ہوا خوب ہے، سبحن اللہ
ہم کو اِس وقت تِرا ساتھ میسر ہے، سو
یہ زمانہ یہ سَما خوب ہے سبحن اللہ

0
66