| اگر مگر نہیں اور پر برے نہیں ہوتے |
| کہ پیار میں جھجک اور ڈر برے نہیں ہوتے |
| ۔ |
| بلا کا ہجر بھی دیواروں ہی نے بانٹ لیا |
| کھلا یہ راز کہ پتھر برے نہیں ہوتے |
| ۔ |
| یہاں تو دھر لیے جاتے ہیں لوگ وہ اکثر |
| ارادے جن کے گو یکسر برے نہیں ہوتے |
| ۔ |
| ہمیشہ پھر بھی نکلتی ہے کیوں بری تعبیر |
| الہی خواب تو اکثر برے نہیں ہوتے |
معلومات