بھٹکنے سے ہم کو بچا میرے مالک
محمد کے رستے چلا میرے مالک
دلوں پہ گناہوں کا سایہ ہے چھایا
یہ ظلمت کے پہرے مٹا میرے مالک
بنا ہم کو مسلم تھے جیسے صحابہ
تفرقوں کی نفرت گھٹا میرے مالک
ہوۓ ہم پہ حاوی شیاطیں کے چیلے
مدد اپنی کر دے عطا میرے مالک
وباؤں بلاؤں نے گھیرا ہے ہم کو
کرو ایک کن سے شفا میرے مالک
دعا گو ہے عاضی تری بارگاہ میں
ہمیں اب عطا کر ضیا میرے مالک
عاصم منیر عاضی

0
27