آزاد نظم |
خزاں ہے لیکن ، بہار آئے گی ، آس رکھنا |
قریب آنے نہ دینا اس کو |
ہمیشہ دل سے جو دور رکھنا |
تو یاس رکھنا |
بحال اپنے حواس رکھنا |
بلند اپنا قیاس رکھنا |
جو چاہتوں کی تُو پیاس رکھنا |
تو الفتوں کی |
گلاب جیسی تُو باس رکھنا |
غموں کو اپنا تُو داس رکھنا |
تُو مسکراہٹ لباس رکھنا |
لبوں پہ ایسی مٹھاس رکھنا |
محبّتوں کی اساس رکھنا |
خوشی مقدّر میں ہے تمہارے |
خوشی کے موسم کو راس رکھنا |
کبھی نہ دل کو اداس رکھنا |
نگاہ میں تُو سپاس رکھنا |
دبا کے غصّہ ، بھڑاس رکھنا |
کہ صبر کا انعکاس رکھنا |
پڑے جو مایوسیوں کا سایہ |
تو یاد یہ اقتباس رکھنا |
کسی کو جو آس پاس رکھنا |
نظر کو جوہر شناس رکھنا |
خدا کے آگے ہمیشہ جھک کر |
دعا میں سب التماس رکھنا |
کرے گا ہر آن جو حفاظت |
یہ ایک ہتھیار پاس رکھنا |
بہار آئے گی ، آس رکھنا |
بہار آئے گی ، آس رکھنا |
معلومات