صلے علیٰ بطحا سے ہوا مانگ رہا ہوں
میں تجھ سے عطا میرے شہا مانگ رہا ہوں
غم خوار ہوں لا چار ہوں پامال ہوا ہوں
ہو کرم سخی میرے پیا مانگ رہا ہوں
قدموں سے ملے دھول ذرا، سرمہ مجھ کو
پھر دیکھے نظر، اس سے سدا، مانگ رہا ہوں
ہو نامِ محمدﷺ پہ جو قربان یہ جینا
اس ناطے مجھے آئے بقا مانگ رہا ہوں
دیکھوں میں سدا صلے علیٰ حسن کو تیرے
دے نور جو ایسا، وہ ضیا، مانگ رہا ہوں
دن رات حزیں دل میں رہے یاد نبی کی
ہو من میں سوا ذکر و ثنا مانگ رہا ہوں
ناکارہ ہوں عاصی ہوں خطا کار گِرا ہوں
محمود! نہ ہو مجھ کو سزا مانگ رہا ہوں

0
11