حد سے بڑھ کر پیارے آقاؐ کی عقیدت دل میں ہے |
بے شبہ محبوبؐ یزداں کی محبت دل میں ہے |
وارتے ہیں روح و جاں کو احمدؐ مختار پر |
جاگزیں شہ مصطفیؐ کی خوب عظمت دل میں ہے |
دین حق کی ہم صدائیں دیں گے گوشہ گوشہ میں |
ہم کو حاصل جو ہوئی صدقے نیابت دل میں ہے |
دوست و دشمن ہر کسی نے آپؐ کو صادق کہا |
ہے دیانت قلب میں سب کے، صداقت دل میں ہے |
اسری کی شب انبیؑا بھی ہوگئے ہیں مقتدی |
لائق تحسیں وہ اقصی کی امامت دل میں ہے |
التجا ہے عاصیوں پر روز محشر ہو کرم |
رحمت عالمؐ سے امید و شفاعت دل میں ہے |
سامنے سیرتؐ رہے ناصؔر تو کچھ مشکل نہیں |
لب پہ قرآں کی تلاوت ہے، اطاعت دل میں ہے |
معلومات