| علیؑ کے چاہنے والوں کا ایک نعرہ ہے |
| خلیفہ تیرے ہیں مولا علیؑ ہمارا ہے |
| نہ پوچھ ہم سے نبیؑ و علیؑ کے رشتے کو |
| خدا نے نُور کو دو حصوں میں اتارا ہے |
| چلا تھا عرش سے کرتا ہوا طواف بھی وہ |
| خدا نے بھیجا جسے وہ علیؑ ستارہ ہے |
| علیؑ کو چھوڑو جی سلمانؑ کا ہی علم لے لو |
| علیؑ کے علم کا ادنی سا یہ کنارہ ہے |
| ہے نسخہ خاص بھی شجرہ بتاتا ہے سب کا |
| عمل وہ حیدرِِؑ کرار کا ہی نعرہ ہے |
| جریؑ ہے منتظر آ جائے منتقمؑ جلدی |
| جواب دینا یزیدوں کو بھی کرارا ہے |
| عبادتوں کا ہے محور خدا کا مظہر ہے |
| بنا علیؑ کے نمازوں میں تو خسارہ ہے |
| سبب نہ پوچھو یہ حبِِّ علیؑ کا ہم سے جناب |
| ازل سے روح نے میری علیؑ پکارا ہے |
| بلاوجہ جو لگاتا ہے فتوے غالی کے |
| عمل بتاتا ہے تو تُو حسد کا مارا ہے |
| خدا کے دیں پہ کڑا وقت آیا تھا اس دم |
| بچا کے کفر سے زینبؑ نے پھر سنوارا ہے |
| امامِؑ وقت کا صائب کے سر پہ ہے سایہ |
| جبھی تو زیست میں لوگو میری سویرا ہے۔ |
معلومات