محبّت کا صلہ دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
ذرا سا مسکرا دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
فقیروں سے دعا لینا بھی مشکل تو نہیں ہوتا
خدا کو پر صدا دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
گزر جاتی ہیں عمریں تب کہیں بنتا ہے گھر کوئی
کسی کا گھر جلا دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
جنوں میں چھوڑ دیتے ہیں مسافر راستہ اپنا
تو ان کو راستہ دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
جو رشتے ٹوٹ جائیں ہوں جو حائل بت اناؤں کے
تعلّق پھر بنا دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
نہیں مشکل یہ کہہ دینا ہوا ایسا ہوا ویسا
غلط فہمی مٹا دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
خطا کر کے جو شرمندہ ہو ں توبہ پر بھی ہوں مائل
خطا کو پھر بُھلا دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
دلوں میں بغض و کینہ نفرتیں مٹنے نہ دے لیکن
کدورت کو مٹا دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
لگے ڈھارس بندھانے میں خلوصِ دل سے ہمدردی
کسی کو حوصلہ دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
کسی کو بھول جانے کے لئے درکار ہوں صدیاں
مگر رنجش بُھلا دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
کسی کو گھر بنانے میں گزر جاتے ہیں سالوں بھی
اسی گھر کو گرا دینے میں کتنا وقت لگتا ہے
ہوئی ہو گی خطا مجھ سے مگر ہے پیار بھی تجھ سے
بھلا طارق بتا دینے میں کتنا وقت لگتا ہے

0
16