زندگی مجھ کو کیا ملی ہوئی ہے |
بے خطا اِک سزا ملی ہوئی ہے |
یونہی فضلِ خدا نہیں مجھ پر |
یہ کسی کی دعا ملی ہوئی ہے |
یا رب آنسو مِرے رہیں زندہ |
اِن سے دل کو جِلا ملی ہوئی ہے |
دیکھ کر جس کو چاند شرمائے |
مجھے وہ دلربا ملی ہوئی ہے |
رنگ اپنا الگ ہے دنیا سے |
ہمیں فطرت جُدا ملی ہوئی ہے |
عشق کرنے کے واسطے شاہد |
ایک ماہِ لَقَا ملی ہوئی ہے |
ہم تو بے ذوق تھے نہیں شاہد |
بزم کیوں بے مزا ملی ہوئی ہے |
معلومات