عِشقِ خُدا کے وَاسطے عِشقِ نَبی دَرکار ہے |
عَا شق ہُوا جِس پر خُدا، وَجْہِ نَبی اَنوار ہے |
عِشقِ نَبی جِس کو مِلا، قُربِ خُدا اُس کو مِلا |
حُبِّ خُدا کا بَرمَلا، حُبِّ نَبی اِظہار ہے |
ذکرِ خُدا کی محفِلیں خُلدِ بَرِیں کے باغ ہیں |
خُلدِ بَریں تو با خُدا، تَختِ نَبی سَرکار ہے |
مَالِک خُدا خُود آپ ہے بَانٹے نَبی کے ہاتھ سے |
رَازِق سَبھی کا ہے خُدا، قَاسِم نَبی مُختَار ہے |
آلِ عَبا ہیں پاک رُو قُدسی ہوں جیسے با وُضو |
حَسن و حُسین و مُرتضٰی، آلِ نَبی اَطہار ہے |
اُنظُر اِلٰی حَالِی یَا سَیّدی یَا صَاحِبَ الْاَفْضَالِی |
عَرضِی سُنیں وہ ہر جَگہ، رُوحِ نَبی بیدار ہے |
دَستِ کَرم دَرکار ہے، عَرضِی تِرے دَربار ہے |
میں اَب نہیں ہوں غَم زَدہ، میرا نَبی غَم خَوار ہے |
معلومات