| ہے قیامت کی گھڑی حق کے ولی روتے ہیں | 
| عرش پر سارے ملک سارے نبی روتے ہیں | 
| خلد میں حوروں کے رونے سے ہے ہنگام بپا | 
| نوحہ کرتے ہوئے غلمان سبھی روتے ہیں | 
| مضطرب غم سے ہیں اس درجہ علی شیر خدا | 
| دیکھتے ہیں کبھی بچوں کو کبھی روتے ہیں | 
| جسکو رونے نہ دیا باپ کے غم میں اس پر | 
| چودہ صدیوں سے محبانِ علی روتے ہیں | 
| جو نہیں روتے کبھی شاہِ ہدا کے غم میں | 
| اپنی قسمت پہ سدا لوگ وہی روتے ہیں | 
| تاب مجھ میں ہے نہ اور میرے قلم میں طاقت | 
| لفظ قرطاس پہ جتنے ہیں سبھی روتے ہیں | 
| حرف الفاظ سے مل مل کے گلے روتے ہیں | 
| نقطے بے چین ہیں اعراب سبھی روتے ہیں | 
| لرزہ قرطاس پہ طاری ہے رقم کیا ہو ظہیر | 
| سرِ قرطاس جو ہے حرف سبھی روتے ہیں | 
    
معلومات