روکتی ہیں عمر کی مجبوریاں |
ورنہ خاطر میں نہ لاتا دوریاں |
خواب میں بھی یہ کبھی سوچا نہ تھا |
مجھ سے پہلے پونچیں گی بیساکھیاں |
بے سبب تجھ کو گلہ ہے پھول سے |
نا ہی ویسے پھول ہیں نا تتلیاں |
جھوٹے قدر و منزلت پر با خدا |
خود جلا ڈالی ہیں کتنی بستیاں |
زندگی گزری ہے لہو و لہب میں |
قبر میں نا کام آئیں مستیاں |
غربت و افلاس کا عالم کہ اب |
دال حاضر ہے تو غائب روٹیاں |
سارے بچّے نعمتِ اللہ ہیں گو |
مائی بابے کا سہارا بیٹیاں |
پا لیا اعزاز یہ طارق نے گو |
کون کہتا ہے جلا دو کشتیاں |
کس طرح بھولوں گا وہ لمحے امید |
سُن رہاں ہوں آج بھی وہ سسکیاں |
معلومات