تشہیرِ تعلق نے دیا کچھ بھی نہیں ہے |
اک درد سا ہے اور ملا کچھ بھی نہیں ہے |
جس سوچ میں رہتا تھا تلاطم سا ہمیشہ |
وہ سوچ بیاباں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے |
ہر چیز بناوٹ تھی تعلق میں تمھارے |
وہ وقت کی باتیں تھیں وفا کچھ بھی نہیں ہے |
چلتا میں رہا ہوں جو ترے خواب کے پیچھے |
وہ خواب ہی تھا اور صلہ کچھ بھی نہیں ہے |
اکسیر مری زیست کا میں ڈھونڈتا کیونکر |
معلوم تھا یہ مجھ کو شفا کچھ بھی نہیں ہے |
کیا حال ہوا میرا ترے ہجر میں جاناں |
اب مجھ میں ترے بعد رہا کچھ بھی نہیں ہے |
تو سانس بھی لیتا ہے دھڑکتا ہے ترا دل |
یہ تجھکو ملی ہے جو سزا کچھ بھی نہیں ہے |
اک عمر گزاری ہے تری یاد میں رہ کر |
کیوں میری وفاؤں سے بنا کچھ بھی نہیں ہے |
یہ کاسہِِِ الفت تو ہے خالی ہی ابھی تک |
چاہت نے ہمایوں کی دیا کچھ بھی نہیں ہے |
ہمایوں |
معلومات