| میں صبر کو راہبر کروں گا |
| جو ہو سکا درگزر کروں گا |
| جیوں گا میں ہجر سہہ کے بھی اب |
| میں زہر کو بے اثر کروں گا |
| جنہیں وفا کی خبر نہیں ہے |
| انہیں میں اب باخبر کروں گا |
| میں حسنِ اخلاق کے ہنر سے |
| عدو کے دل میں بھی گھر کروں گا |
| مری زمانہ مثال دے گا |
| میں زیست ایسے بسر کروں گا |
معلومات