مفاعِلن مفاعِلن مفاعِلن مفاعِلن |
محبتوں کی وادیوں میں اپنا گلستاں الگ |
گلوں کی ہے مہک الگ ہماری داستاں الگ |
کبھی تو ہو ہی جائیگا ہمارا آسماں الگ |
بنے گی اک مثال جو کریں گے ہم بیاں الگ |
عدالتِ سخن کے جو سنو تو، ہم وکیل ہیں |
سنواریں ہم سماج کو ہماری ہے فغاں الگ |
جنابِ میرؔ کے چمن کا ہم بھی ایک پھول ہیں |
خمیر جب کہ ایک ہے تو کیسے ہو زباں الگ |
مٹا کے غم بکھیرتے ہیں شادمانیاں یہاں |
دیارِ دل کے شہر میں سجاتے ہیں سماں الگ |
ملال ہے معاشرے میں بے کسی کا حال ہے |
مٹے گی تب یہ بےبسی رہیں گے جو ژیاں الگ |
سخنوروں کے عشق میں ہے ارشدؔی کی تازگی |
یہ گل بکف ستاروں کا ملا ہے کارواں الگ |
مرزاخان ارشدؔ شمس آبادی |
معلومات