| ان کے در پہ مسلسل جانا مجھے تو اچھا لگتا ہے |
| دل کی دھڑکن میں بسا لینا مجھے تو اچھا لگتا ہے |
| جب بھی ان کی یاد آتی ہے تڑپنا بہت مشکل ہے |
| بزم کو خیالوں میں سجا لینا مجھے تو اچھا لگتا ہے |
| دل ہی میں اسے کہہ دینا زرا خالی نظر بھی ادھر ڈالو |
| خوابوں میں اسکا آنا جانا مجھے تو اچھا لگتا ہے |
| خوشبو انکی آتی ہے جس راستے سے بس گزرتا ہوں |
| ملنے کیلئے ڈھونڈنا پھیرنا مجھے تو اچھا لگتا ہے |
| بس اک آرزو ہے دل ہی دل میں صدیوں سے تڑپتا ہوں |
| ان کی ہی چوکھٹ پے مٹ جانا مجھے تو اچھا لگتا ہے |
| جب سے سبٓدر نے محبت اس کا دل میں بساںٔی ہے |
| ان کی یادوں میں ہی کھوجانا مجھے تو اچھا لگتا ہے |
معلومات