ملے کبریا سے یہ عزت سدا
ثنائے نبی کی سعادت سدا
ہو نامِ نبی میرے وردِ زباں
رہے یہ حزیں پر عنایت سدا
اسیری مدینے میں منظور ہے
رہے بس مدینے سکونت سدا
ہوں نغموں میں میرے نبی مصطفیٰ
مدینے میں ہو یہ عبادت سدا
درخشاں اسی سے یہ سینہ رہے
عطا ہو کریمی لطافت سدا
ہو قسمت میں میری درِ دلربا
ملے نیم بسمل کو شفقت سدا
ہو محمود قرباں نبی نام پر
تجھے دے خدا یہ عزیمت سدا

0
1