تاخیر ہو گئی ہے پہ وعدہ شکن نہیں |
ننگے بدن ضرور ہیں ننگِ وطن نہیں |
آ دیکھ آئینے میں کوئی شخص ہے جسے |
لفظوں کی جنگ آ گئی طرزِ سُخن نہیں |
اک دوسرے کے کان میں کچھ کہہ رہے ہیں لوگ |
یہ وہ نہیں ہے باخدا میرا چمن نہیں |
حالات مقتضی ہیں کہ طرزِ زمانہ جان |
میدانِ جنگ لذّتِ کام و دہن نہیں |
تیرا فراق ہی نہیں کچھ اور بھی ہیں کام |
آثارِ جنگ میں غنائے تن بدن نہیں |
گر ارضِ پاک پر تری جاں ہو گئی قبول |
قسمت پہ ناز کر کہ اب رنج و محن نہیں |
تجھ سے بچھڑ کے بھی تری مِٹیّ سے پیار ہے |
مقروض ہوں ترا اسی قرضے سے پیار ہے |
معلومات