| مشکل کیا ناممکن ٹھہرا میرے اللہ ثابت کرنا |
| جھوٹوں کی دنیا میں کتنا خود کو سچا ثابت کرنا |
| کتنا سمجھایا تھا ہم نے تم کو مہنگا پڑجائے گا |
| خود کو چوروں کی بستی میں دل کا دریا ثابت کرنا |
| یہ تو سب دنیا والوں کی ایک پرانی ریت ہے یارو |
| دن سا اجلے من والے کا شب کے جیسا ثابت کرنا |
| کیسی مشکل کیا دشواری عقل کے اندھوں کی دنیا میں |
| دودھ کے رنگ کو کالا کہنا شہد کو کڑوا ثابت کرنا |
| کیا مشکل مفلس ناداروں نابینالوگوں سے یارو |
| سایوں کو سورج منوانا دھوپ کو سایہ ثابت کرنا |
| جھوٹ کو فن مانا جاتا ہو جس بستی میں، مشکل کیسی |
| داغوں والے من کاغذ کا سادہ کورا ثابت کرنا |
| ملک کے اندر ملک سے باہر کوٹھی بنگلے نوکر چاکر |
| پھر بھی دنیا بھر میں خود کو ننگا بھوکا ثابت کرنا |
معلومات