| ہے ضامن جو سرور قلب کا مژدہ وہی ابھرا |
| مدینہ کی زیارت ؐ کے لئے ہر بار دل مچلا |
| حقیقت میں نگاہ عاصی تب معراج پا جائے |
| "نظر میں جب بھی عکس گنبد اخضر ؐ اتر آیا" |
| بتوں کو ماننے کی تھی روایت عام صدیوں سے |
| پرستش کی روش کا آپ ؐ نے نقشہ بدل ڈالا |
| جہاں کے واسطے رحمت بنایا ذات اقدس ؐ کو |
| ہوا دستور کامل بھی عطا صدقہ ؐ میں ہے پیارا |
| شہ کونین ؐ، فخر الانبیا ؐ، خیرالوری ؐ جو ہیں |
| نبوت میں بھی وہ اعلی، رسالت میں بھی وہ اولی |
| فلاح و کامیابی پا سکے ناصؔر وہ محشر میں |
| شفاعت کی تمنا میں ہمہ دم جو بنے شیدا |
معلومات