مرے دل کو بھاتی ٹریننگ ہے یہ |
سبھی کو سکھاتی ٹریننگ ہے یہ |
یہاں آ کے پایا مزہ سیکھنے کا |
مزے سے سکھاتی ٹریننگ ہے یہ |
جو سیکھا تھا ہم نے پرانا ہوا ہے |
نیا کچھ سکھاتی ٹریننگ ہے یہ |
اصول قیادت صداقت شرافت |
سبھی کچھ سکھاتی ٹریننگ ہے یہ |
ستاروں سے آگے نکلنے کی باتیں |
ہر اک کو سکھاتی ٹریننگ ہے یہ |
سویرے سے لے کر اندھیرے تلک |
خوشی سے سکھاتی ٹریننگ ہے یہ |
بڑا خوف تھا اس کا پہلے پہل تو |
مگر اب تو بھاتی ٹریننگ ہے یہ |
کتابوں کی دنیا سے جوڑا ہے اس نے |
کتابیں پڑھاتی ٹریننگ ہے یہ |
معلم تو سارے ہی پہلے سے تھے ہی |
محقق بناتی ٹریننگ ہے یہ |
ترقی ملے گی سبھی کو ملے گی |
ترقی سکھاتی ٹریننگ ہے یہ |
نہ کوئی تھکن ہے نہ کوئی خلش ہے |
محبت سکھاتی ٹریننگ ہے یہ |
یہاں جو بھی آتا ہے وہ جھومتا ہے |
عجب سا بناتی ٹریننگ ہے یہ |
ترقی سبھی کے ہی پیش نظر ہے |
ترقی دلاتی ٹریننگ ہے یہ |
معلومات