دل دکھانے کی بات کرتے ہو |
چھوڑ جانے کی بات کرتے ہو |
عشق ہوتا نہیں ہے جسموں سے |
کس زمانے کی بات کرتے ہو؟ |
جانتے ہو کہ موت فرقت ہے |
پھر بھی جانے کی بات کرتے ہو |
ایسے ہونٹوں کو سینچ لیتے ہو |
دل لبھانے کی بات کرتے ہو |
دُکھ بھی کرتے ہو قیس حالت پر |
سنگ بھی لانے کی بات کرتے ہو |
ہم سے بہتر کو دیکھ کر جاناں |
دُور جانے کی بات کرتے ہو |
پہلے باغی تھے رسمِ دنیا سے |
اب نبھانے کی بات کرتے ہو |
معلومات